جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

(ق) لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا امکان، مونس الٰہی اور دیگر رہنما پارٹی انضمام کے حامی

datetime 16  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خواہش پر مسلم لیگ (ق) کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا امکان ہے جبکہ مونس الٰہی اور دیگر رہنما پارٹی انضمام کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے

چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو (ق) لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی ہے۔جس پر مسلم لیگ (ق) کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا امکان ہے۔تاہم حتمی فیصلہ (ق) لیگ کے پرویز الٰہی کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ (ق) کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے (ق) لیگ کے تحریک انصاف میں انضمام کی پیش کش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ (ق) لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو بہتر ہے۔ وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ نیند کی گولی سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…