جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین سابق حکومت کی غلطیوں اورموجودہ حکومت کی بے حسی کے باعث پس کر رہ گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

فیصل آباد(این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز چٹھہ، سینئر نائب صدرمحمدعرفان خاں ،چوہدری رضوان گجر،میاں مقصوداحمد، ڈوثرنل چیئرمین ایپکا صدر CAB یونین پی ایچ اے رانا یاسر خورشید ،میاں محمد نعیم فنانس سیکرٹری ،سینئر نائب صدر ایپکا ڈویژن چوہدری محمد وارث سندھو،

ملک طارق صدر ایپکا یونٹ PHA نے اپنے مشترکہ بیان میں ایپکا فیصل آباد ڈویژن کے صدر چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں کو مرکزی سینئر نائب صدر ایپکا پاکستان کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ امیدہے کہ چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں کے مرکزی سینئرنائب صدر بننے سے فیصل آبادڈویژنل کے سرکاری ملازمین کے مسائل حل ہونے میں بہتری آئے گی۔چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے ڈویژنل عہدیداران سے کہا ہے کہ اس ذمہ دارای کو اہم اندازمیں نبھائیں گے اور ملازمین کے مسائل کے حل کو جلدحل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام صوبائی محکموں کی تنخواہیں یکساں کی جائیں تنخواہوں میں زمین آسمان کا فرق ہے تنخواہوں میں عدم مطابقت اور یکساں نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جس کی ایپکا شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بعض محکموں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے تمام محکموں میں ڈیوٹی ٹائم یکساں ہے تو پھر تنخواہیں بھی یکساں ہونی چاہئیں۔چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین سابق حکومت کی غلطیوں اورموجودہ حکومت کی بے حسی کے باعث پس کر رہ گئے ،ہوشربامہنگائی نے ملازمین کے گھروںکے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں لیکن نہ توصوبائی حکومت اورنہ ہی وفاقی حکومتوںکی نظرملازمین کے مسائل حل کرنے پرحکومتوںکی آپسی لڑائیوں نے ملازمین کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگی بھی اجیرن بنادی ہے ۔

ہرکوئی اپنے مفادات کی خاطرعوام اورملازمین کے جذبات سے کھیل رہاہے ،آپسی لڑائیوں نے ملک کو انتشار کا شکار کردیاہے اورہرشخص بے یقینی کی صورتحال ہے دوچار ہے۔ سیکورٹی اداروں ،عدالتوں،ججوںاوردیگرملکی اداروںکو بدنام کرکے پاکستان کو دنیا بھرمیں ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگرحکومتوں نے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے پرفوری توجہ نہ دی اورآپسی لڑائیوںکوختم نہ کیاتو ملک شدیدبحران کی زد میں آجائے گا اورعوام روٹی کے نوالے کو ترسیں گے جبکہ ملکی مفادات کے نام پر احتجا ج کرنے اورانہیں روکنے والے دوسرے ملکوںمیں بنائی ہوئی اپنی جائیدادیں پرجابیٹھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے سب کو ملکرکام کرناہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…