جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

لاہور، لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کچھ اہم تجاویز لے کر لاہور پہنچے ہیں، آصف علی زرداری اہم تجاویز وزیراعظم

شہبازشریف کے سامنے رکھیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مستقبل کی سیاسی صورتحال سے متعلق بھی اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔دوسری  جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مریم نواز واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی لیکن نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کردیا۔نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو جواب دیا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں، اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہوگا، مریم نواز واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…