جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا نہیں سوچا تھا 6 افراد نے مجھے قائل کیا،عمران خان

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا انہوں نے نہیں سوچا تھا۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع

کیلئے سب نے انہیں قائل کیا، ایک فوجی افسر نے کہا کہ جنرل باجوہ کہہ رہے ہیں کہ توسیع نہ ملی تو ان کے لیے مشکل ہوگی۔عمران خان نےکہا کہ 6 افراد اس بات کے گواہ ہیں جن میں سے 2 گواہ ملٹری سے ہیں اور 4 تحریک انصاف سے ہیں تاہم جو بھی انہیں مشورہ دے، آخر میں ذمے داری تو خود ان ہی کی بنتی ہے۔دوسری  جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دے دی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کی جائے گی، اس ضمن میں ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نگران سیٹ اپ کیلئے(آج ) اتوار کو وزیراعلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس میں نگران حکومت کیلئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی، مشاورت کے بعد پرویز الہی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…