جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

بارش اور برفباری، بیشتر شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

کوئٹہ(آئی این پی)بارش اور برفباری کے بعد وادی کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا ہے۔

صوبے میں یخ بستہ موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ٹینکیوں اور نلکوں کا پانی بھی جم گیا ہے، گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں ، گلیوں اور گھروں کی پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد ہے، دوسری جانب کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر کم اور کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے، قلات اور زیارت میں بھی گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت اس سے بھی کم محسوس کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…