عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ن لیگی عہدیدار سمیت مزید 3 افراد مقدمے میں ملزم نامزد

15  جنوری‬‮  2023

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ن لیگی عہدیدار سمیت مزید 3 افراد مقدمے میں ملزم نامزد

گوجرانوالہ(آئی این پی ) وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملیکی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے مزید 3 افراد کو مقدمے میں باضابطہ ملزم نامزد کر دیا۔ جے آئی ٹی کی جانب سے مقدمے میں نامزد تینوں افراد پہلے سے جے آئی ٹی کی تحویل میں تھے، ملزمان میں ن لیگ کا ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر، اس کا بھائی احسن علی اور تیسرا ملزم طیب بٹ بھی وزیر آباد کا رہائشی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملزمان کو سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، تینوں ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد علی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی آفیسر نے موبائل فون برآمدگی کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر جےآئی ٹی کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کو 17 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، مرکزی ملزم نوید بشیر کے ساتھ ایک ملزم وقاص پہلے سے گرفتار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…