جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

تبدیلی سرکار کی بدولت صوبہ کتنے سو کھرب کا مقروض ہوگیا،حیران کن انکشاف

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

پشاور (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی بدولت آج صوبہ 987 ارب سے زائد کا مقروض ہے۔پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کل عدم اعتماد لانے کیلئے منتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار سے آج صوبے کے عوام کو نجات مل جائے گی۔اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کے نتیجے میں آنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے، اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا جب ان کے تخت اور کرسیاں نہیں رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے 10 سال تک خیبر پختونخوا کو عمران کیلئے استعمال کیا اس سے قبل ہماری حکومت نے 2013 میں صوبے کے گردشی قرضے کو ختم کیا تھا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں قرض کو 97 ارب تک محدود کردیا تھا تاہم تبدیلی سرکار کی بدولت آج صوبہ 987 ارب سے زیادہ کا مقروض ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…