حافظ آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کے جلسہ میں رےچھ کو نچانے کے الزام میں گرفتار نوجوان کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دےا جبکہ شوکت علی مداری گر کو غےر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام میں ڈسٹر کٹ آفےسر وائلڈ لائف سمےت تےن افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دئےے گئے۔ حافظ آباد میں پانچ ستمبر کو عمران خان کے جلسہ اور استقبالی کیمپوں میں شوکت علی قلندر نے اپنے بھورے رےچھ کے کرتب دےکھائے جو اسے مہنگے پڑ گئے،محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے شوکت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے رےچھ کو لاہور کے چڑےا گھر منتقل کر دےا گےا۔آج شوکت علی کو علاقہ مجسٹرےٹ،سول جج وسےم انجم کی عدالت میں پیش کیا گےا جہاں عدالت نے اسے تےس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کے بعدضمانت پر رہا کردےا۔