جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس بڑے فیصلے کر لیے گئے

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)حکومت نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا ۔

جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ صوبائی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے پارٹی ر ہنماوں کو پنجاب میں اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جمعرات کی رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…