جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

تین سال کے دوران عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر کتنے کروڑ روپے کا خرچ آیا ، تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئی

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق تین سال کے دوران عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر43کروڑ 44لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ سینٹ میں پیش کر دہ تفصیلات کے مطابق

تین سال کے دوران عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر پر43کروڑ 44لاکھ روپے خرچ ہوئے،سابق وزیر اعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کو وی وی آئی پی مشنز کا نام دیا گیا ہے،ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تفصیلات سال 2 ہزار 19 سے مارچ 2022 تک پیش کی گئی ہیں،ہیلی کاپٹر پر اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی گھنٹہ تخمینہ لگایا گیا۔ دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کل 1 ہزار 579 اعشاریہ 8 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا، سال 2 ہزار 19 میں 4 سو 79 سے زائد گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 13کروڑ روپے سے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا، سال 2 ہزار 20 میں 522 گھنٹوں کی مد میں اخراجات 143 ملین روپے سے زائد آئے۔دستاویز کے مطابق سال 2 ہزار 21 میں سابق وزیر اعظم نے 450 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی مد میں 123 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ دستاویز کے مطابق جنوری 2 ہزار 22 سے مارچ 2ہزار 22 تک ہیلی کاپٹر 127گھنٹے استعمال ہوا، عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے اس دوران اخراجات کا تخمینہ 35 ملین روپے سے زائد لگایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…