جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان اپنے ساتھ پرویز الٰہی کو بھی لے ڈوبے ،حیران کن انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ساتھ ساتھ پرویز الٰہی کو بھی لے ڈوبے ہیں،عمران نے خود تو بیروزگار تھا اپنی پوری جماعت کو بیروزگار کردیا،تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے

اور اسی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی اور بلدیاتی نظام جمہوریت کی مضبوطی کی پہلی سیڑھی ہوتے ہیں لیکن عمران خان جمہوری نظام کیلئے ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔کل تک جو شخص نوازشریف کی سیاست ختم ہونے اور مائنس ہونے کے دعوے کررہا تھا آج اسکو اپنے مائنس ہونے کی ڈرائونے خواب آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے آخری لمحات تک مسلم لیگ ن کی قیادت کی منتیں کیںلیکن پارٹی قیادت نے پرویز الٰہی کو صاف جواب دے دیا۔پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت کی چا لیس کی سیاسی جدوجہد کو ایک ذہنی مریض کے کہنے پر نالہ لئی میں بہا دیا۔پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو اب باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کرلینی چاہیے کیونکہ جتنا بدنام ان دونوں باپ بیٹے نے چوہدری شجاعت کو کرانا تھا کروادیا۔اب آنے والا وقت بتائے گا پرویز الہی نے اپنے پائوں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…