جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے،عمران خان نے ہماری حکومت ختم کرنی تھی لیکن اپنی ہی حکومت ختم کر دی،

اس کارنامے پر بہت مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرزاجازت دیں گے نوازشریف پاکستان آئیں گے، ہم سب ان کا انتظار کررہے ہیں۔امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کویورپ جانے کی اجازت ہے پاکستان کی کیوں نہیں؟ ۔تو (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وہ یورپ کس غرض سے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، نواز شریف کے ساتھ تنظیم سازی پر بات ہوئی ہے، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے، وہ جلد پاکستان آئیں گی اور ہم پورے ملک میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کریں گے۔انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان نے ہماری حکومت ختم کرنی تھی لیکن اپنی ہی حکومت ختم کر دی، عمران خان کواس کارنامے پر بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…