لاہور(نیوزڈیسک)) حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی حسینہ بیگم کو انصا ف نہ مل سکا ،پولیس نے رکن اسمبلی کی بیٹی کو مبینہ طور پر زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ بیگم کی صاحبزادی رانی کو مبینہ طو رپر اس کے دیور اکبر نے زندہ جلانے کی کوشش کی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق خاتون رکن اسمبلی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے چیمبر میں انصاف کے حصول کیلئے چکر کاٹتی رہیں۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔