بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ 13 اضلاع میں الرٹ جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /اسلام آباد/کراچی /پشاور /کوئٹہ ( این این آئی)ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ، بلوچستان کے 13 اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا ،سوات اور استور میں برف باری جاری ،ضلع دیامر میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج جاری برقرار ہے ،حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث انتظامیہ نے کئی مقامات سے موٹرویز

ٹریفک کیلئے بند کردیں،لاہور ایئرپورٹ پر بیرون اور اندرون ملک کے لئے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار اور 6 پروازیں منسوخ ہوئیں ، ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 13اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق آکل سے بلوچستان کے 13اضلاع میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اس موسمی نظام کے زیر اثر ہونے سے کوئٹہ، ژوب، بارکان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، مسلم باغ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ 11اور 12جنوری کو مکران کے ساحل پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔مراسلے کے مطابق 11جنوری کو دن کا درجہ حرارت 5سے 7ڈگری گرنے کا امکان ہے۔

جبکہ برف باری پہاڑی علاقوں میں عام گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل ڈال سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ شہری پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خطرناک مقامات پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب برف باری کے باعث شاردہ سے تا بٹ تک شاہراہ نیلم بند ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے)نے بدھ سے جمعہ کے دوران بارش اور برف باری کی پیشگوئی کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔13جنوری سے کراچی میں بھی سردی بڑھنے کا امکان ہے، کراچی میں 14سے 17جنوری کے دوران رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشترعلاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں بارش کاامکان ہے ۔

اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسرد رہے گا ۔لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گزشتہ روز بھی شدید دھند کا راج برقرار رہا جس کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن ، موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ اور موٹرے وے ایم فور کو ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ۔

ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر جبکہ موٹر وے ایم الیون بھی لاہور سے سمبڑیال تک دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث سفر کیلئے بند کر دی گئی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں وہاڑی ، پاکپتن، بہاولنگر ،چشتیاں ، پیر محل، منچن آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔قصور کے علاقے مصطفی آباد میں فیکٹری ورکرز کی بس بے قابو ہو کر ٹول پلازہ پر کھڑی 2 موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ وقاص، 20 سالہ رفاقت اور 38 سالہ ذوالقرنین نام سے ہوئی۔فیکٹری ورکرز کی بے قابو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں امان اللہ، ارباز اور سیف علی شامل ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

علازہ ازیں لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند اور موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ،بیرون اور اندرون ملک کیلئے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار اور 6پروازیں منسوخ ہوئیں ۔پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز اڑان نہ بھر سکی۔

منزل،پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز 203 دھند کے باعث اڑان نہ بھر سکی منزل،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی 241 آٹھ گھنٹے تاخیر،ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 پانچ گھنٹے 15 تاخیر کاشکار، ائیر بلیو کی ابوظہبی سےآنے والی پرواز 431 آٹھ گھنٹے دس منٹ تاخیر،سعودی ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 چھ گھنٹے تاخیر کاشکار،ائیر بلیو کراچی سے آنے والی پرواز 402 تاخیر کا شکار ،ائیر بلیو کی ابوظہبی جانیوالی پرواز430 تاخیر کاشکار،اتحاد ائئرلائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 تاخیر کا شکار، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 تاخیر کاشکار، سعودی ائیر لائن کی جدہ جانے والی پرواز 735 تاخیر کا شکار رہی جبکہ پی آئی اے کی مسقط جانے والی پرواز 229 منسوخ،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 407 منسوخ،قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 منسوخ،ائیر بلیو کی کراچی سےآنے والی پرواز 406 منسوخ اور سعودی ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز738 منسوخ ہوئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…