ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

اچھا لگتا ہے جب ٹیم کی جیت میں اپنا بھی کردار ہوتا ہے: فخر زمان

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ اچھا لگتا ہے جب ٹیم کی جیت میں اپنا بھی کردار ہوتا ہے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے کی نمبر ون ٹیم ہے اس کو پہلے میچ میں شکست دے کر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں وہ نتائج نہیں ملے جس کی ہم توقع کر رہے تھے لیکن ون ڈے سیریز کا آغاز اچھے انداز میں ہوا۔فخر زمان نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے کیوی ٹیم بڑا اسکور نہیں کرسکی جس کی وجہ سے ہم نے بھی زیادہ چانس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ جو پلان بنایا تھا کہ اس کے مطابق بیٹنگ کی، کوشش ہوگی اس پرفارمنس کو اگلے دو میچز میں بھی برقرار رکھوں۔فخر زمان نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند زیادہ بریک ہو رہی تھی لیکن بڑا اسکور نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔فخر زمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرسکتی ہے اگر اسی طرح اپنے پلان پر عمل کرتے رہیں ۔دوسری جانب  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ اچھا محسوس ٹیم کی جیت پر ہوتا ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیتے۔انہوں نے لکھا کہ جیت ٹیم کی کوشش ہے جس میں سب کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔نسیم شاہ نے اسامہ میر کو شاندار ڈیبیو پر مبارک باد بھی دی۔فاسٹ بولر کے پیغام پر مداحوں نے کمنٹس کر کے ان کی تعریف کی اور اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…