ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بچے بڑوں کے مقابلے میں جلدی اور تادیر چیزیں کیسے یاد رکھتے ہیں؟ جرمن ماہرین نے پتہ لگالیا

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

برلن(این این آئی)ماہرین صحت نے بچوں میں چیزوں کو جلد سیکھنے، یاد کرنے، مختلف خلاف طبعیت چیزوں کو جلد تسلیم کرنے جیسی عادات پر تحقیق کی ہے اور اس کا راز ڈھونڈ نکالا ہے کہ کیسے بچے بالغ افراد کی نسبت جلدی سیکھتے اور سمجھتے ہیں۔جرمن ماہر اعصاب کے مطابق بچوں کا حافظہ بڑوں کے مقابل تیز ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ گاماامائنوبیوٹرک ایسڈ یا گابانامی کیمیائی اجزا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کے ذہن میں موجود گابا کیمیکل ان کے اکتسابی عمل کے دوران بہت سرگرم ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ بڑے پیمانے پر معلومات و تجربات کو جذب کرسکتاہے۔اس حوالے سے جرمن ماہرین اعصاب نے ایک تجربہ کیا جس میں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی فنکشنل ایم آر ایس (ایف ایم آر ایس) کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ جب بچوں کو نئی معلومات موصول ہوتی ہیں تو ان میں اس دوران دماغی قشر (وڑول کارٹیکس) کی سرگرمی بڑوں کے مقابل زیادہ ہوتی ہے یا کم۔اس تجربے کیلئے 8 سے 11 برس کے 55 بچوں جبکہ 18 سے 35 برس کے 56 نوجوانوں کا انتخاب کرکیمختلف اوقات میں ان کے ذہن کا جائزہ لیا گیا۔ماہرین کے مطابق گابا ایک اہم کیمیائی جزو ہے جو نئی اشیا اور معلومات سیکھنے میں اور معلومات کو طویل عرصے تک حافظے میں محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،اس کے بعد سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے بچوں اور بڑوں میں رویہ جاتی اکتساب کی مشقیں بھی کرائیں جس سے معلوم ہوا کہ نئی معلومات سیکھنے کے بعد بچے تھکے نہیں اور اگلے دس منٹ بعد وہ سیکھنے اور پڑھنے کے عمل میں دوبارہ نئے عزم کے ساتھ موجود تھے۔یہی وجہ ہے کہ بچے بہت تیزی سے سیکھتے ہیں اور معلومات کی بڑی مقدار اپنے ذہن میں محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…