ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

راولپنڈی،نرنکاری بازار میں آگ لگ گئی، 3 منزلہ عمارت سمیت 4دکانیں خاک ہو گئیں

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے نرنکاری بازار میں ڈیکوریشن کی دکان پر آگ لگ گئی، آگ نے3 منزلہ عمارت سمیت 4دکانیں خاک کردیں۔ راولپنڈی کے مشہور تجارتی مرکز راجہ بازار سے ملحقہ نرنکاری بازار کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی،

ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے روانہ تو ہوئیں مگر سڑکوں پر جگہ جگہ قائم تجاوزات اور ٹریفک جام کے باعث گاڑیاں 45 منٹ تک موقع پر نہ پہنچ سکیں اس دوران آگ نے تین منزلہ عمارت سمیت متعدد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے4 گھنٹے کی مسلسل کوشش سے آگ کو جزوی طور پر کنڑول کیا مگر اس دوران بھی وقفے وقفے سے آگ بھڑکتی رہی اور دھواں اٹھتا رہا،آگ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی دیگر دکاندار موقع پر پہنچے اور متبادل عمارتوں سے تالے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اپنا سامان سڑک پر پھینکنے لگے آخری اطلاع کے مطابق آگ پر مکمل کنٹرول کرنے کےلئے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے،ننکاری بازار آگ لگنے والی عمارت کے قریب ریسکیو کمانڈ پوسٹ قائم کر دی گئی۔ دکانوں میں پولی تھین بیگز، مصنوعی سپرے، ڈیکوریشن سامان اور پلاسٹک کا سامان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…