میڈرڈ (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں انسانی المیے کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 100 ملین پاو¿نڈ امداد کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اپنے دورہ سپین کے دوران کیا۔نئی برطانوی امداد کے بعد شام کیلئے برطانوی امداد کا حجم 100بلین پاو¿نڈ تک پہنچ جائیگا۔میڈرڈ میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ شام کیلئے انسانی ہمدردی کے تحت دی جانیوالی برطانوی امداد کے مساوی کوئی اور یورپی ملک نہیں ہے۔نئی برطانوی امداد کا 60فیصد شام کے اندر شامی متاثرین پر خرچ کیا جائیگا جبکہ 40 فیصد بقیہ ہمسایہ ممالک اردن، لبنان، مصر، عراق اور ترکی میں پناہ حاصل کرنیوالے مہاجرین پر خرچ کیا جائیگا۔