جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، شہباز شریف کی بڑی یقین دہانی

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔جمعہ کو وزیر اعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کا عزم کیا۔وزیر اعظم نے سیلاب کے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس پر ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنیوا میں 9 جنوری کو ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم کو آگاہ کیاکہ آئی ایم ایف کے بورڈ کا9اور10جنوری کواجلاس پہلے سے طے شدہ ہے اس لئے وہ ورچوئل طور پر کانفرنس میں شریک ہوسکیں گی۔وزیر اعظم نے ایم ڈی فنڈ کو یقین دلایاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم پاکستان کو درپیش چیلنجز کے ادراک اور ہمدردی پر ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…