ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے معروف کھلاڑی شکیب الحسن نے اپنے ملک کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پر تنقید اور پی ایس ایل کی تعریف، انہوں نے بی پی ایل کو ملک کے ون ڈے ٹورنامنٹ ڈھاکہ پریمیئر لیگ سے بھی کمتر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل کی مارکیٹنگ بھی صحیح طریقے سے نہیں کی گئی، اس لیگ کے ڈرافٹ کا وقت بھی ٹھیک نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل کئی ممالک میں نشر کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس لیگ میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمانس کی اہمیت پی ایس ایل اور کیریبین پریمیئر لیگ سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو ملک کی انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے لیکن بی پی ایل میں ایسا نہیں ہوتا۔