ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

معروف کھلاڑی کو میچ کے دوران دل کا دورہ، حالت نازک

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

نیویارک(این این آئی) امریکہ کے معروف رگبی کھلاڑی ڈیمر ہیملن کوایک لیگ میچ کے دوران دل کے دورہ پڑگیا جس سے اس کی حالت نازک ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یو ایس نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) کے ایک میچ کے دوران بفیلو بلز سے تعلق رکھنے والے

24 سالہ ڈیمر ہیملن سنسناٹی بینگلز سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد زمین پر گرگئے تھے۔انہیں ہسپتال منتقل کرنے سے قبل 30 منٹ تک میدان میں ہی طبی امداد دی گئی،اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد رگبی میچ کو معطل کردیا گیا تھا۔بعد ازاں بفیلو بلز کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ڈیمر ہیملن کی حرکت قلب تھم (کارڈک اریسٹ) گئی تھی جسے میدان میں بحال کیا گیا،اس واقعے کے بعد ڈیمر ہیملن کے لیے چند گھنٹوں میں 30 لاکھ ڈالرز کے عطیات جمع کیے گئے۔مخالف کھلاڑی نے ڈیمر ہیملن کو روکنے کے لیے سر سے سینے پر ٹکر ماری تھی جس کے بعد وہ پہلے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور پھر زمین پر ڈھیر ہوگئے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ڈیمر ہیملن کے گرد جمع ہوگئے جبکہ طبی عملے کی جانب سے ایمرجنسی امداد فراہم کی گئی۔این ایف ایل پلیئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور اس وقت بس ڈیمر ہیملن کی صحت ہی اہمیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…