اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی طلاق کے حوالے ماہر علم نجوم نے تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ماہر علم نجوم سامعہ خان نے عمران خان کی
تیسری شادی کے حوالے سے نہایت حیران کن پیش گوئی کی ہے کہ انہیں کی شادی مجھے 2023سے آگے جاتی نظر نہیں آرہی ہے چھ سے آٹھ ماہ کے درمیان آپ کو نیوز ملے جائے گی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا جارحانہ رویہ ان کے کیلئے اچھا نہیں ہے یہ انہیں بند گلی کی طرف لے جائے گا ۔ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میں انے عمران خان کی طلاق کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی اور وہ انہیں تاریخوں میں ہوئی تھی ۔ اب مجھے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے ایک خطرہ نظر آرہا ہے ، جب بشریٰ بی بی اور عمران خان کا ستارہ دیکھیں تو اس وقت جو حال ہو گیا ہے ،جب ریحام اور عمران خان کی شادی ہوئی تب یہی جملہ بولا تھا یہ جوڑی ایسے ہے تو بھی تلوار کےسائے میں ، آج بھی وہی جملہ کہہ رہی ہوں یہ ایک کنارے پر آکر کھڑے ہو گئے ہیں ۔