جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، اہم فیصلے کر لیے گئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری حکام کی جانب سے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان

اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے نیکٹا کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال پر سیاسی و عسکری قیادت کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جنوری میں ہونے والی بات چیت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے معاشی صورتحال پر ہونیوالے مذاکرات اور ملک کی زرمبادلہ پر بھی بریفنگ دی گئی،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…