کراچی (آن لائن)فخر زمان اور حارث سہیل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر عبوری کمیٹی شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔شاہد ا?فریدی نے کہا ہے کہ دونوں پلیئرز نے آج فٹنس ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور حارث سہیل پاکستان کپ میں شریک ہیں اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ #/s#