اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگانے کا فیصلہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے بتایا کہ 11ڈی ایس پیز، 72انسپکٹر، 13سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے،

ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان مکمل سپرویژن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی، بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے پر حوالات میں بند کیا جائے گا اور کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائیگا، کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے حادثات کی وجہ والدین خود ہونگے، ون ویلرز کی نشاندہی پر موٹرمکینک کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، ون ویلرز اور کرتب دکھانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں، سٹی ٹریفک پولیس الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے، محفوظ سفر کیلئے تمام شہریوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…