منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

زلمی کا پشاور میں انٹرنیشنل میچز کروانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی ا ین پی ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پشاور میں بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے پشاور میں حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے مطالبہ ہے کہ پشاور کا دورہ کریں۔ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی ایک بار پھر پشاور میں کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، پی ایس ایل میچز پشاور میں کرائے جائیں اور پشاور زلمی کے پی ایس ایل آٹھ کیلئے پریکٹس میچز بھی حیات آباد سٹیڈیم میں کرائے جاسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر پشاور زلمی نے کہا کہ آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی میچز بھی پشاور ہونے چاہئیں، پاکستان کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ اب خیبر پختونخواہ سے آرہا ہے۔ محمد اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم اور حیات آباد سٹیڈیم میں خیبر پختونخواہ سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…