ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

“خان صاحب نے فرمایا قرآن کی آیت ہے دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالو ۔۔ قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں”

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ  ” دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالو” قرآن پاک کی کوئی آیت نہیں ہے بلکہ ایک حدیث میں دوسروں کے عیوب پر پردہ ڈالنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا ” خان صاحب نے فرمایا قرآن کی آیت ہے ” دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالو”، ان سے گزارش ہے کہ قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے تاہم قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے دوسروں کی عیب جوئی، طعن و تشنیع، ٹوہ لگانے، تمسخر اڑانے، برے ناموں سے پکارنے، بدگمانی، تجسس، اور غیبت سے منع فرمایا ہے، البتہ حدیث پاک میں دوسروں کے عیوب پر پردہ ڈالنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے اور اس کا اجر بھی بیان فرمایا ہے،مگر یہ سب کیلئے ہے، نیز عزت کمانے کیلئے دوسروں کی عزت کرنی پڑتی ہے، ہماری دعا ہے: اللہ ہم عاجز بندوں سمیت خان صاحب اور سارے سیاسی قائدین کو کتاب و سنت کے احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔”

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…