جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مردانہ طاقت کا جنون، مچھلی کا مخصوص حصہ سونے کے بھاﺅبکنے لگا

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکہ اور میکسیکو کے سمگلروں نے نایاب نسل کی مچھلی کا مثانہ نکال کر اسے سارے امریکہ اور چین میں ہزاروں ڈالر کے عوض بیچنا شروع کردیا ہے اور اس سے کروڑوں ڈالر کمالیے، انکشاف ہوا ہے کہ یہ حصہ مردانہ کمزوری کی ادویات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ مچھلیوں کوخلیج کیلیفورنیا سے ہزاروں کی تعداد میں پکڑا گیا جس کی وجہ سے ان کی نسل ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی۔ ٹوٹوبا نامی مچھلی کا ایک مثانہ سات سے چودہ ڈالر میں فروخت ہوتا رہا جبکہ مثانے کا سوپ تقریباً 25000 ڈالر تک بکتارہا۔ اس مچھلی کا شکار اور تجارت میکسیکو کے مافیا میں خونی جنگوںکا بھی باعث بن گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق مشہور سمگلر سیموئیل کاسترو کو بھی مچھلیوں کے بدلے 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگی نہ کرنے پر قتل کیا گیا۔ امریکہ کے علاوہ مشرقی ممالک خصوصاً چین میں بھی ٹوٹوبا مچھلی کے مثانے کی بے پناہ مانگ ہے۔ میکسیکو کے حکام نے صرف سال 2013ئ کے دوران ٹوٹوبا کے جو مثانے سمگلروں سے بازیاب کروائے ان کی مالیت تقریباً تئیس لاکھ ڈالرہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…