بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان،کئی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم، الرٹ جاری

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی)محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شمالی بلوچستان کیلئے موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کر دیا جہاں کئی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں مغربی سسٹم کے داخل ہوگئیں جو صوبے میں بارش اور برف باری کا سبب بن سکتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

مغربی سسٹم کے بلوچستان میں داخل ہونے سے ملک بھر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے چمن، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں برف باری پر الرٹ جاری کر دیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز اور لنک روڈز پر محدود آمد و رفت کے لیے اقدامات کی ہدایات دی ہیں۔کوئٹہ سے قلعہ سیف اللّٰہ ژوب ہائی وے کے برفیلے موسم سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔برفباری سے کوژک ٹاپ، کان مہتر زئی، زیارت، لکپاس میں بھی ہائی ویز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سال کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر ریکارڈ سردی پڑنے کا امکان ہے۔زیارت، قلات، پشین، مستونگ سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی7، زیارت میں منفی 5، مستونگ میں منفی 3، پشین میں منفی 4 ، پنجگور میں 3 اور سبی میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابر آلود رہنے جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ، چمن، زیارت، ڑوب اور گردو نواح میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان بھی ہے۔دوسری جانب سندھ، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے متعدد علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں،ایم ون اسلام آباد سے پشاور، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن اور موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ تک بند کردی گئی جبکہ ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک بند رہی ،لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی ٹریفک کیلئے بند رہی ۔ گہری دھند کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان تا اسماعیلہ تک ٹریفک کیلئے بند رہی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…