پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

فوج اگر نیوٹرل ہے تو اچھی چیز ہے، (ن)لیگ اور پی ٹی آئی دونوں سے رابطہ ہے،چوہدری نثار علی خان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج اگر نیوٹرل ہے تو اچھی چیز ہے،فوج کو اپنا اور سیاست دانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ابھی نہیں سوچا کس جماعت میں جانا ہے، (ن)لیگ اور پی ٹی آئی دونوں سے رابطہ ہے،ہوسکتا آزاد الیکشن لڑکر پھر فیصلہ کروں، اب گالی کی سیاست ہورہی ہے،

سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔ سابق وزیرداخلہ اور معروف سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان متحرک ہوگئے،مورگاہ راولپنڈی میں نجی پروگرام میں دوستوں اور حلقہ احباب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ کیمرے بند کر کے رپورٹ کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان موجود ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ مجھے اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کرکے ہوا،میرے دوستوں نے سیاسی مہم کا آغاز کر دیا ہے،میں حلقہ دس سے خود الیکشن لڑوں گا،حلقہ دس بارہ سے اپنے امیدوار کھڑا کروں گا۔چوہدری نثار نے کہاکہ مجھے اسلام آباد والے پانی دینے کیلئے تیار نہیں تھے میں نے مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی،آج کل بڑے بڑے لوگوں پر الزامات ہیں،میں اس لئے خاموش بیٹھا ہوں کہ اب گالی کی سیاست ہورہی ہے،میں نے جس پارٹی کے لئے کام کیا مگر ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان میرے ساتھ بہت اچھا ہے،میں اسکے خلاف بھی بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے ذہن میں جو خاکہ ہے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ جو میرے حلقے سے کامیاب ہوا اس نے حلقے کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا،

میرے حلقے سے کامیاب ہونے والے نے جعلی ڈگری سے ملک کی بدنامی کی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو شدید خطرات ہیں مگر ہم آپس میں دست وگریباں ہیں،معیشت یقینا بڑا مسئلہ ہے،ہمارے ریزور خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں،ہماری معیشت جنگ زدہ ملک یوکرین کی طرح ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ میں وہی کچھ صحیح ہے جو نواز شریف کہتا ہے،

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں وہی صحیح جو عمران خان زرداری کہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے مخالف نے اگر خدمت کا دسواں حصہ بھی کام کیا تو اسکو ووٹ دو،آپ مجھے ووٹ دیں گے تو شرمندگی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے لوگ کہتے تھے کہ آپ خاموش بیٹھے رہے تو لوگ بھول جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سچ کے ساتھ کھڑا ہوں،سچ کے ساتھ ہی کھڑا رہوں گا۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کاغذ لہراتے ہوئے کہاکہ یہ وہ تمام کام ہیں جو میں نے کئے،کروڑوں کے نہیں اربوں کے کام کئے ہیں،

میں کوئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہا اپنے حلقہ کے لوگوں کے پاس آیا ہوں،(ن)لیگ اور پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں،حلقے کی عوام سے مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ فوج اگر نیوٹرل ہے تو اچھی چیز ہے،فوج کو اپنا اور سیاست دانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جو ہورہا ہے اس سے مجھے دور رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ جب سے پیدا ہوا ہوں یہی سنا ہے کہ احتساب ہو رہا ہے مگر احتساب جب ہوا یکطرفہ ہوا۔سیاسی ہلچل میں عدلیہ کے کردار پر سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہاکہ اس پر کیا کہوں آپ مجھے گھیرے نہیں مہربانی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…