منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سال2100تک بڑی تعداد میں پودے اور جانوروں کے معدوم ہونے کا امکان

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) ایک نئی تحقیق کے مطابق اس صدی کے آخر تک پودے اور جانوروں کی 10 فی صد سے زیادہ اقسام معدوم ہوسکتی ہیں۔ سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے کے مطابق موسمیاتی بحران کے سبب آئندہ دہائیوں میں پودوں اور جانوروں کی

معدومیت میں تیزی آئے گی، شکاری اپنے شکار سے اور طفیلی اپنے میزبان سے محروم ہو جائیں گے جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ کرہ ارض پر زندگی کو نقصان پہنچائے گا۔پودوں اور جانوروں کو لاحق معدومیت کے خطرے کو عموما آئی یو سی این ریڈ لِسٹ میں زیرِ نگرانی رکھا جاتا ہے۔ اس میں سائنس دانوں نے 1 لاکھ 50 ہزار 388 سے زائد اقسام کو لاحق خطرات کا تجزیہ پیش کیا جس میں معلوم ہوا کہ 42 ہزار سے زائد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں جس کی زیادہ تر ذمہ داری انسانی سرگرمیوں پر عائد ہوتی ہے۔سائنس دانوں نے اس نئی تحقیق میں سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی زمین بنائی تاکہ عالمی سطح پر درجہ حرارت کے بڑھنے اور زمین کے استعمال کی تبدیلی کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھا جاسکے۔محققین کا کہنا تھا کہ 6 فی صد پودے اور جانور 2050 تک معدوم ہوجائیں گے جبکہ یہ شرح اس صدی کے آخر تک 13 فی صد تک پہنچ جائے گی۔سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق بد ترین حالات میں 2100 تک 27 فی صد پودے اور جانور معدوم ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…