سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان برسین ٹیسٹ بیٹرز کیلئے ڈرانا خواب ثابت ہوا اور دو روز کے دوران 34 کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں کینگروز ٹیم نے 218 رنز اسکور کیے۔دوسری اننگز میں بھی پروٹیز بیٹرز بری طرح ناکام رہے اور صرف 99 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 34 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اس طرح برسبین ٹیسٹ دوسرے روز ہی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر 34 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پہلی اننگز میں 92 رنز کی شاندا اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔