پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کا انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو

datetime 17  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی ( این این آئی) انگلینڈ کی جانب سے ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹیم میں ریحان احمد کو شامل کیا ہے۔ریحان احمد پاکستانی نژاد برطانوی

ہیں اور انہیں انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ریحان احمد لیگ اسپن بولر ہیں اور انہیں جیمز اینڈرسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ریحان احمد سے پہلے اویس شاہ، ساجد محمود، معین علی اور عادل رشید ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو پاکستانی نژاد ہیں۔کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ سے قبل انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے لیگ بریک گگلی کرنے والے ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی، یہ منظر دیکھنے کے لیے ریحان کے والد نعیم احمد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ٹیسٹ کیپ پانے کے بعد وہ انگلینڈ کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔13اگست 2004ء کو ناٹنگھم میں پیدا ہونے والے آل راونڈر ریحان احمد نے یہ اعزاز 18برس 126دن کی عمر میں حاصل کیا۔ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 710ویں کھلاڑی ہیں۔قبل ازیں یہ اعزاز برائن کلوز کے پاس تھا، برائن نے 18سال 149دن کی عمر میں کیپ حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ انڈر-19ورلڈکپ میں 12وکٹیں پانے والے ریحان احمد بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں انگلش اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…