کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے ری مکس ورژن پر منفرد ڈانس کرکے راتوں رات مشہور ہونیوالی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ عرف مانو باقاعدہ فیشن ماڈل بن چکی ہیں انہوں نے ایک برائیڈل فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انہوں نے ان کے کپڑوں اور میک اپ پر دل کھول کر تنقید کی۔ عائشہ کی شہرت نے اسے سرحد پار سے بھی کام دلوا دیا ہے، اس کو بھارت کے معروف گلوکار سی جی ڈھلوں کے ساتھ ایک ویڈیو میں کاسٹ کر لیا گیا۔