تحریک انصاف کے اندر بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے تذبذب کی صورتحال ، نئی تجویز بھی سامنے آ گئی
لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے تذبذب کی صورتحال ہے ، اب نئی تجویز سامنے آئی ہے جس میں پہلے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا کہا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں ایک گروپ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کردی جائیں، جبکہ دوسرے گروپ نے اس کے برعکس مشورہ دیا ہے۔پارٹی کے چند رہنما اس حق میں ہیں کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں ایک ساتھ توڑ کر وفاقی حکومت پر دبا بڑھایا جائے تاہم اس تجویر پر پارٹی کے اہم رہنمائوں نے ایک وقت میں ایک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق رہنمائوں کی اکثریت نے پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا ہے خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کواگلے مرحلے میں تحلیل کیا جائے،پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے۔ذرائع کے مطابق رہنمائوں نے موقف پیش کیا ہے کہ سیاسی اعتبار سے ہماری ایک صوبے میں حکومت ہرصورت رہنی چاہیے۔