بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب بھی کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آتی ہے تو پی سی بی 20 لاکھ ڈالرز سکیورٹی کی مد میں خرچ کرتا ہے، رمیز راجا

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آتی ہے تو پی سی بی 20 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 45 کروڑروپے )ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی پر مامور افراد پر خرچ کرتا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننا بڑا دبا ئوکا کام ہے، پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے

اور ان کی توقعات پاکستان کرکٹ سے جڑی ہوتی ہیں، کھلاڑی کارکردگی نہ دکھائیں تو پھر تنقید بھی ہوتی ہے اس لئے پی سی بی چیئرمین بننا حوصلے کا کام ہے،بھارت کا پاکستان آنا یا نا آنا ان کا سیاسی معاملہ ہے ، وہ چاہتے ہیں ایشیا ء کپ پاکستان سے باہر منعقد کیا جائے، ہم اس فیصلے پر مزاحمت کریں گے۔ہمارے کرکٹ فینز بھارت کے بیانیے کی وجہ سے غصہ میں ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہیں جانا چاہتے، شائقین کرکٹ چاہتے ہیں ہم بھی ردعمل دیں۔غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے مسائل دیکھنے پڑتے ہے اور موسم بھی کافی خراب ہے، سب چیزوں کو مدنظر رکھ کر سیریز کا انعقاد کروانا ایک چیلنج ہوتا ہے، شائقین کرکٹ کو ٹیسٹ میچ کی طرف راغب کرنا بھی بہت مشکل ہے۔انہوںنے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا نے پاکستان کی میزبانی دیکھی ہے اور اچھا لگا کہ دنیا کی بہترین مغربی ٹیمیں پاکستان آئی ہیں، انگلینڈ نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ منسوخ کیا اس کا دکھ ہوا، اس سے پی سی بی اور ای سی بی میں دوریاں بڑھی تھیں، ہمیں تب محسوس ہوا کہ انگلینڈ نے ہمیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا اور ہمیں دھوکہ دیا۔انہوںنے بہت زیادہ سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ جب بھی کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آتی ہے تو پی سی بی 20 لاکھ ڈالرز ( لگ بھگ 45 کروڑروپے )ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی پر مامور افراد پر خرچ کرتا ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی سکیورٹی گارڈز کے نرغے کے بجائے مداحوں کے گھیرے میں ہوں لیکن سکیورٹی ابھی ہماری ضرورت ہے اس لئے ابھی سکیورٹی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مجھے لگتا ہے 2 سال بعد پاکستان میں سیریز کے لئے سکیورٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔رمیز راجا نے کہا کہ پی سی بی کے پاس اپنا کوئی ذاتی اسٹیڈیم نہیں بلکہ لوکل گورنمنٹ سے لیز پر لینا پڑتا ہے،

فیصل آباد اسٹیڈیم ہماری ملکیت نہیں ہے اس میں ہم نے لائٹس لگوائیں اس کی مرمت کروائی لیکن وہ ضلعی انتظامیہ کی ملکیت ہے، فیصل آباد میں مقامی انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دی اور گرائونڈ تباہ ہوگیا۔رمیز راجا نے کہا کہ پشاور میں ابھی مغربی ٹیموں کے لئے میچز کروانا مشکل کام ہے ،پشاور کا اسٹیڈیم ابھی تعمیر ہورہا ہے اور دبئی اسٹیڈیم کی طرز کا اسٹیڈیم بن رہا ہے، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم ہمارے پاس ہیں ،

جلد فیصل آباد کے اسٹیڈیم کو بہتر بنائیں گے، سیالکوٹ ہمارے پاس ایک نیا وینیو ہے جہاں میچز کروائے جاسکتے ہیں۔کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے رمیز راجا نے کہا کہ جب سے پی سی بی کا چیئرمین بنا ہوں، نوجوان کرکٹرز کی تنخواہیں بڑھائی ہیں، گراس روٹ لیول پر محنت کررہا ہوں تاکہ پاکستان سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو نکھارا جائے تاکہ وہ مستقبل میں دستیاب ہوں۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز پر رمیز راجا نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل تیز ہورہا ہے،

کوئی بھی پانچ دن کی کرکٹ یا بے نتیجہ مقابلہ نہیں چاہتا، انگلینڈ نے جس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے میں چاہتا ہوں پاکستان بھی ویسی کرکٹ کھیلے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی کی پچ تیار کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، ہم چاہتے تھے کہ ریورس اور سپنرز کو مدد دے لیکن ایسا نہیں ہوا، ہمارے پاس ماسٹر کیوریٹرز نہیں جو ٹیسٹ میچ کے لئے پانچ روزہ پچ تیار کرسکیں۔رمیز راجا نے کہا کہ ملتان میں اسپن ٹریک بنایا ایسی پچ ہونی چاہیے جس میں کچھ نظر آئے، میں ڈراپ ان پچز کو لانے کا تجربہ کرنا چاہتا تھا، آسٹریلیا کے کیوریٹر کی خدمات بھی حاصل کیں لیکن ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ہمارے پاس شاید پچز کے لئے ویسی مٹی نہیں جیسی درکار ہوتی ہے۔

بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان آنا یا نا آنا ان کا سیاسی معاملہ ہے لیکن مجھے دکھ ہوا کہ بی سی سی آئی نے میٹنگ میں کہا کہ وہ پاکستان نہیں جارہے، وہ چاہتے ہیں ایشیا ء کپ پاکستان سے باہر منعقد کیا جائے، ہم اس فیصلے پر مزاحمت کریں گے۔ہمارے کرکٹ فینز بھارت کے بیانیے کی وجہ سے غصہ میں ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہیں جانا چاہتے، شائقین کرکٹ چاہتے ہیں ہم بھی ردعمل دیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی چاہتا ہوں کہ پاک بھارت مقابلہ ہو، نیوٹرل وینیو پر پاک بھارت سیریز کا وہ مزہ نہیں جو پاکستان یا بھارت میں کھیلنے کا ہے ، ہم بھی بھارت جا کر کھیلنا چاہتے ہیں لیکن معاملات دونوں طرف ایک جیسے ہونے چاہئیں، 10 سے 12 سال ہوگئے ہم بھارت کے بغیر بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…