جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

مستقبل میں تحریک انصاف کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ‘مونس الٰہی کا دو ٹوک اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

مونس الٰہی سے وی لاگرز نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مونس الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور (ق) لیگ ساتھ چلیں، والد صاحب عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والد پرویز الٰہی ، حسین الٰہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا رابطہ بحال ہوا ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…