ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین کو بڑی پیشکش

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی)سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کی بجائے ان ہائوس تبدیلی کو مضبوط آپشن قرار دے دیا ہے جس کا ٹاسک آصف علی زرداری کو سونپا گیا ہے ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے مابین ملاقات ہوئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب میں تبدلی کیلئے چودھری شجاعت حسین کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے ۔ آصف زرداری کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ پرویز الہٰی اسمبلی نہ توڑیں بلکہ مشاروت سے نیا سیٹ اپ بنا لیں ، یہ یقین دلاتا ہوں کہ حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہوں گے ۔ چوہدری شجاعت کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری کی سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔ذرائع کے مطابق ان ہائوس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ان ہائوس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور (ق)لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…