اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا ہے کہ اطلاع یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بریک تھرو ہو گیا ہے ، زبانی معاہدہ فائنل ہو گیا ہے جس کے تحت اسمبلیاں مارچ میں تحلیل ہو جائیں گی اور نگران حکومت بنے گی اور اکتوبر میں عام انتخابات ہونگے جو جیتے گا اس کو حکومت ملے گی ۔ 92نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ کے درمیان دو تین مرتبہ ملاقات ہوئی جس میں مذکورہ بات چیت ہوئی ہے ، اب نگران حکومت پر بھی بات ہو گی جو اکتوبر میں جا کر الیکشن کرائے گی ۔ ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ نئے آرمی چیف بھی سب پارٹیوں نے اتفاق کیا تھا ۔ جوخبر میں نے دی ہے یہ سچ ہے ۔ سیاسی جماعتوں کیلئے الٹی میٹم آگیا کہ ایگریمنٹ کرو ۔