اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

اسد قیصر کی مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے سے ملاقات، عشائیے میں بھی شرکت

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

بہاولپور (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے خالد ججہ کے ساتھ یزمان میں واقع ان کے فارم ہائوس پر ملاقات کی اور عشائیے میں شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خالد ججہ کی جانب سے اسد قیصر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن)کے سابق سینیٹر سعود ماجد چوہدری بھی موجود تھے۔

جنہیں شریف خاندان کا قریبی شخص سمجھا جاتا ہے۔جب اس سیاس پیش رفت پر رد عمل اور ملاقات کی تفصیل جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو سعود چوہدری اور خالد ججہ دونوں ڈان کے نمائندے کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔سعود ماجد چوہدری کے ساتھی نے تصدیق کی کہ سابق سینیٹر نے عشائیے میں شرکت کی تاہم اصرار کیا کہ ملاقات کے دوران کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ان کے مطابق یہ دوستوں کی ملاقات کی تھی، سعود چوہدری کی مسلم لیگ (ن) سے گہری اور پرانی وابستگی ہے اور وہ پارٹی کو چھوڑ نہیں سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق خالد ججہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے کچھ نامور افراد کو تحصیل یزمان میں واقع اپنے آبائی گائوں مدعو کیا جہاں دیگر افراد کے ساتھ اسد قیصر بھی آئے اور رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ انہوں نے چولستان کے وسیع صحرا میں ایک ساتھ سیر و تفریح کی اور پورا دن ایک ساتھ وقت گزارا۔مقامی سیاست پر نظر رکھنے والے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اسد قیصر کے دورے کا یزمان کی مستقبل کی سیاسی صف بندی سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے معتمد خاص طارق بشیر چیمہ ضلع یزمان کی سیاست میں سعود چوہدری کے سخت سیاسی حریف ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ آج کل نہ صرف وفاقی کابینہ کے رکن ہیں بلکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق طارق بشیر چیمہ اپنے بیٹے ولی داد کو آئندہ انتخابات میں یزمان سے سیاست کے میدان میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل کی سیاست کا یہ منظر نامہ طارق بشیر چیمہ کے حریفوں کیلئے پریشان کن ہے جن میں سعود ماجد چوہدری اور خالد ججہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی عوامی رابطہ مہم کو بھی تیز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…