بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں کنوینس الاؤنس نہیں روکا جاسکتا سپریم کورٹ نے اساتذہ کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قراردیا ہے کہ اساتذہ کو موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کنوینس الاؤنس روکا نہیں جاسکتا، ایسا کرنا غیر قانونی اور امتیازی عمل ہے۔ اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک مکمل طور پر غیر منطقی، امتیازی اور غیر منصفانہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ بجائے یہ کہ آئین کے آرٹیکل 25کی روشنی میں اساتذہ کو مزید موزوں ماحول فراہم کیا جائے اوراس معزز پیشے کی حوصلہ افزائی کی جائے، انکا کنوینس الاؤنس بغیر وجہ، تحریری احکامات اور نوٹیفکیشن کاٹا جارہا تھا۔ عدالت نے قراردیا کہ اساتذہ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، اخلاص، دلجمعی اور پوری توجہ کے ساتھ ملک کے بہتر مستقل کو مدنظر رکھتے ہوئے ادا کریں۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ عوامی عہدیدا ر وں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہرقسم کے استحصال کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔عدالت نے قراردیا ہے کہ سول سرونٹس ایکٹ1973ء کے سیکشن23کے تحت سرکاری ملازمین کی ملازمت کے قواعد وضوابط ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اساتذہ کا موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران کنوینس الاؤنس کاٹنے کے خلاف سروسز ٹربیونل خیبرپختونخوا کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا مستردی کردی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز خیبر پختونخوا میاں شفقت جان اور زاہد یوسف قریشی پیش ہوئے جبکہ مدعا علیحان کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد عامر ملک تمام کیسز میں پیش ہوئے ۔کیس کی سماعت سات جولائی 2022کو ہوئی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ تحریر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…