منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نجی سطح پر سود پر 10 سال کی سزا مقرر

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی ۔علمائے کرام نے ملاقات میں دین کی خدمت کے اقدامات کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ علماء کی دعائوں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیر ت سٹڈیزبل اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا۔ پنجاب میں ہر سکول و کالج کے طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی۔ناظرہ اور ترجمہ قرآن پڑھانے کیلئے علماء اور حفاظ کیلئے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نجی سطح پر سود کے خاتمے کیلئے پہلی قانون سازی کا اعزاز عطافرمایا۔نجی سطح پر سود لینے پر دس سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔پہلی مرتبہ نکاح نامہ میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔امام مسجد کے گریڈ بڑھا کر ترقی دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کر تا ہوں کہ بلا وجہ مساجد کے این او سی نہ روکے جائیں۔مولانا محمد تقی عثمانی، صدر وفاق المدارس العربیہ نے کہا کہ دین کی خدمت کی برکا ت سے پرویزالٰہی کی حکومت چلے گی۔ پرویز الٰہی دین کی خدمت کر رہے ہیں،علماء ان کیلئے دعا گو ہیں۔ تھوڑے دنو ںمیں آپ نے دین کے بہت سے کام کردکھائے ہیں۔متنازع فلم پر پابند ی عائد کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ قرآن مجید کے شہید نسخوں کی حفاظت کیلئے گرین باکس لگا رہے ہیں۔صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی نے دعاخیر کرائی ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مولانا حنیف جالندھری،

مولانا ابراہیم سکھر گئی،مولانا احمد ، مولانا عمر عباسی، مولانا زیدبھی موجود تھے ۔صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے وترجمان فیاض الحسن چوہان، راسخ ا لٰہی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان او ردیگرنے شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…