منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں، اسد قیصر

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ)قمر جاوید باجوہ

کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔ایک انٹرویومیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کیلئے نہیں ہوتیں۔اسد قیصر نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باوجوہ کو توسیع دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیع کا فیصلہ کیوں کیا؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیع دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…