ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے آسان ترین نسخہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) دنیا کے مشہور ترین عملی مرکز کیمبرج یونیورسٹی نے ایک نہایت جامع تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ لمبی جوانی اور قابل رشک صحت کیلئے مہنگی غذاﺅں یا جادوئی ادویات کی نہیں بلکہ روزانہ صرف 20 منٹ سبک رفتار چہل قدمی کی ضرورت ہوتی ہے۔
یونیورسٹی نے اس تحقیق میں 3,34,000 افراد کا مطالعہ کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش بھی انسان کی صحت میں غیر معمولی اضافہ کرتی ہے جبکہ ورزش بالکل نہ کرنا اور نہایت کاہل اور آرام پرست طرز زندگی اپنانا ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 منٹ کی تیز واک سے قبل از وقت موت کا خدشہ ایک تہائی کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے اوسط عمر سے پہلے بوجہ بیماری مرنے کو قبل از وقت موت گردانا ہے۔ تحقیق کے مطابق جن لوگوں کا وزن نارمل ہے انہیں روزانہ واک سے 30 فیصد اضافی طویل صحت مند زندگی کا تحفہ ملتا ہے جبکہ موٹاپے کے شکار افراد کو بھی اوسط زندگی کی نسبت 16 فیصد اضافی صحتمند زندگی کی نعمت میسر آتی ہے۔ ماہرین نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ ہفتے میں اوسطاً کل 150 منٹ ورزش ضرور کی جائے اور اسے دس دس منٹ کی نشستوں میں کیا جائے.یہ اہم مضمون اہم تحقیق امریکی سائنسی جریدے امریکن جنرل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہواہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…