اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغان حکومت کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف آپریشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے پاکستانی اہلکاروں نے کہا ہے کہ کسی اور کی جنگ اپنی سر زمین پر نہیں لڑینگے ۔جمعرات کو اسلام آبا میں قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورہ کابل کے حوالے سے بریفنگ میں ایک اعلیٰ عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان نہ تو کسی کو اپنی سرزمین دوسرے کے خلاف استعمال کر نے کی اجازت دیگا اور نہ ہی دوسروں کی جنگ اپنے ملک میں لڑیگا افغان حکومت کو طالبان سے امن مذاکرات یا جنگ کے بارے میں ایک کا انتخاب کر نا ہوگا پاکستان کی خواہش ہے کہ جنگ کی بجائے مذاکرات کو اہمیت دی جائے اور مشیر خارجہ اپنے دورہ کابل کے دوران افغان رہنماﺅں کے ساتھ بات چیت میں ان پر طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کر نے پر زور دینگے ۔انہوںنے کہاکہ اگر افغان حکومت نے جنگ پر اصرار کر نا ہے تو اس کےلئے ایک وسیع البنیاد رائے قائم کر نا ہوگی اور اس کےلئے امریکہ . چین اور دیگر اہم ممالک کو اعتماد میں لیکر ان کی حمایت حاصل کر نا پڑےگی تاہم پاکستان کا موقف ہے
مزیدپڑھیئے:ابھی نہیں تو کبھی نہیں
کہ جنگ اور طاقت کا استعمال مسئلہ کا حل نہیں ۔گزشتہ ماہ کابل اور دیگر شہروں میں حملوں کے بعد افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی امن مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ آئندہ وہ پاکستان سے مذاکرات کا نہیں کہیں گے