اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین جوان دنوں سندھ کے چارروزہ دورے پرہیں عمرا ن خان کاشکارپورپہنچے پرسندھ کی اہم سیاسی شخصیات نے استقبال کیاگیا۔عمران خان کااندرون سندھ یہ دورہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے ہے اورعمران خان کے اس دورے کے موقع پرسندھ کی کئی اہم سیاسی شخصیات کا بھی تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گی ۔اس بارے میں تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سندھ کا دورہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا حصہ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیات شامل ہورہی ہیں لیکن ابھی ان کے نام بتانہیں سکتااورعوام کواس دورہ کے دوران ہی قومی اوراندرون سندھ کی سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں کرنے کی اطلاعات ملیں گی ۔