گوجرانوالہ(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کھلے میدانوں سے نکل کر سڑک پر آ گئی ہے،عمران خان کا بیانیہ اب ختم ہو گیا،یہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر راولپنڈی سے ہی واپس چلے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ
ہمارے خلاف دہشتگردی کا جعلی مقدمہ درج کیا گیا،تحریک انصاف کھلے میدانوں سے نکل کر سڑک پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ اب ختم ہو گیا، یہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر راولپنڈی سے ہی واپس چلے گئے۔ انہوںنے کہاکہ اتنی سکت بھی نہیں کہ اسلام آباد جاتے اور ریڈ زون میں داخل ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسلام آباد میں اپنی ہی حکومت گرا کر واپس آ گئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے استعفے لینے آئے تھے لیکن اپنے استعفے دے کر آ گئے،پنجاب سے متعلق ہم حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ اجلاس کے بعد ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کرنا اتنا آسان نہیں، یہ سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں،وفاق نے بھی فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں گئے۔ عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کھلے میدانوں سے نکل کر سڑک پر آ گئی ہے،عمران خان کا بیانیہ اب ختم ہو گیا،یہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر راولپنڈی سے ہی واپس چلے گئے۔