اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پارلیمانی فورم کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف ماہانہ 39لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ گورنر سٹیٹ بینک بارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نو لاکھ ،ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپور یشن 12لاکھ ، ڈی جی نیشنل سیونگ دس لاکھ روپے تنخواہ ماہانہ وصول کررہے ہیں۔ وزارت خزانہ نے قومی مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو دی جانے والی تنخواہوں میں ازخود اضافہ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔