منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے ہٹانے والے جنرل عاصم منیر نہیں ، جنرل فیض اور آصف کھوسہ تھے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے واضح کر دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک  )جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں برطرف کرنے کے پیچھے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ، آصف کھوسہ اور اس وقت ڈی جی سی آئی ایس آئی فیض حمید کا ہاتھ تھا ۔

قومی انگریزی اخبار “دی نیوز” کے ساتھ خصوصی گفتگو میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز نے کہا کہ مجھے 11 اکتوبر 2018 کو ہٹایا گیا تھا جبکہ جنرل عاصم منیر 25 اکتوبر 2018 کو آئی ایس آئی میں آئے ، میں یہ پہلے بھی واضح کر چکا ہوں کہ مجھے ہٹانے میں جنرل عاصم منیر کا کوئی کردار نہیں تھا ۔ان کے مطابق شجاع نواز کی کتاب ’دی بیٹل فار پاکستان‘ کا اقتباس غلط ہے کیونکہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنی درخواست میں پہلے ہی جنرل فیض حمید کا نام لے چکے ہیں۔سابق جسٹس شوکت عزیز نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ”ان جیسی ساکھ رکھنے والے شخص کی جانب سے اس طرح کا متعصب رویہ اپنانا بدقسمتی کی بات ہے جو کہ حقیقتاً غلط ہے ۔جسٹس ریٹائرڈ صدیقی کا کہناتھا شجاع نواز کی کتاب میں لکھی گئی تحریرکی تردید کر چکا ہوں، ان کا جنرل عاصم منیر کے بارے میں دیا گیا بیان غلط ہے ،کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا افسر مجھے ہٹانے کے پیچھے تھا جبکہ مجھے 11 اکتوبر 2018 کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا اور جنرل عاصم منیر نے چارج 25 اکتوبر 2018 کو لیا تھا ، میں پہلے ہی کرداروں کی نشاندہی کر چکا ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…