اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

مسجد نبویؐ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

مدینہ منورہ (این این آئی )مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے انکشاف کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی

بچے کی پیدائش کا کیس شروع کردیا۔طبی ٹیموں کے پہنچنے پر معلوم ہوا تھا کہ مسجد نبوی کے صحن میں جنین کے سکڑنے کا کیس ہے۔ معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ جنین کا سر باہر نکل آیا ہے اور ولادت کی حالت شروع ہو چکی تھی۔فوری طور پر ٹیموں نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق مداخلت کی اور ڈیلیوری کا عمل شروع کیا۔ ایک ہیلتھ پریکٹیشنر جو موقع پر موجود تھا، کا تعاون حاصل کیا گیا اور بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہوگئی۔الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔ تربیتی کورسز میں اس طرح کے کیسز میں تمام ہنگامی اور خصوصی تربیتی طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں فوری طور پر ایمبولینس بلانے کی کال کی اہمیت مزید واضح ہوجاتی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں 997 پر کال کرلی جائے، ہیلپ می ایپ ایمبولنس بلالی جائے یا “توکلنا” ایپ سے کال کردی جائے تو بہت سے وقت اور محنت کی بچت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…